ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں ’ہم اور ہمارا دستور ‘مذاکرہ : دلت اور پسماندہ طبقات بلی کا بکرا نہ بنیں : مہیند رکمار

سرسی میں ’ہم اور ہمارا دستور ‘مذاکرہ : دلت اور پسماندہ طبقات بلی کا بکرا نہ بنیں : مہیند رکمار

Mon, 24 Feb 2020 20:13:59    S.O. News Service

سرسی:24؍فروری(ایس اؤ نیوز) ہندوتوا کے نام پر پھوٹ ڈال کر حکومت کرنے کی ذہنیت مضبوط ہوتی جارہی ہے، جان بوجھ کر سماج میں آگ لگانے والے ہندوتوا کے جھانسے میں نہ آنے کی نم دھونی ادارے کے بانی صدر مہیندرکمار نے نواجوانوں سے اپیل کی ۔

وہ یہاں سرسی کے امبیڈکر بھون میں سرسی سوہاردا ویدیکے کی جانب سے ’ہم اور ہمارا دستور‘ کے موضوع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے دلتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ استحصال  کا شکار ہونے والے دلت ہندوتوا کے نام لڑنے لگے ہیں۔ انہوں نے دلتوں، پسماندہ طبقات وغیرہ سے کہاکہ وہ بلی کا بکر انہ بنیں۔ بااختیار بنیں۔ سماج اور ملک کے لئے ہمیشہ کام کرنے تیار رہنے کی بات کہتے ہوئے مہیندر کمار نے کہاکہ مفاد پرستی سے اوپر اٹھ کر سڑک پر آجائیں اور اس ملک کی تکثریت کو بچانے کے لئے جدوجہد کرنےکی بات کہی۔

سماجی مفکر اور وکیل سدھیر کمار مورولی نے کہاکہ جس دستور کی بنیاد پر ہم جی رہے ہیں اسی دستور پر بار بار حملہ کیا جارہاہے مگر ہم بالکل خاموش ہیں۔ یکساں حقوق فراہم کرتے ہوئے ہمارا دستور سب کو شہریت دیتاہے، بھارت کے دستور ، اس ملک کی تکثریت کی حفاظت کرنا ہر ایک کا فرض ہے، ہر ایک شہری اس فرض کو نبھانے کے لئے تیار رہنےکی اپیل کی ۔ ادیب مکند راج نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہماری شناخت ذات سے نہ ہو بلکہ ہماری  خود اعتمادی سے ہوناچاہئے۔ کرناٹک حقیقت میں جمہوریت کی مثال ہے، کنڑا ادب سکیولرزم کی بات کرتاہے، ذات پات کی مخالفت میں اپنی آواز اٹھاتاہے، دھرم کی تفریق کئے بغیر انسان مخالف نظریات کی مذمت کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ویدیکے کے سنچالک ناگپا نائک موجود تھے۔ استاد سائمن نے استقبال کیا۔ وکیل شیورائے دیسائی نے نظامت کی۔


Share: